ابنا: صہیونی فوجیوں نےجمعہ کےدن غرب اردن میں شہرالخلیل کےمکینوں کےمکانوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کوزخمی اورگرفتارکرلیا۔
رپورٹوں کےمطابق صہیونی فوجیوں نے اس حملےمیں آنسوگیس کااستعمال کیا اورگھرگھرتلاشی لی۔
صہیونی ریاست نےاس کےساتھ ہی فلسطینیوں کےخلاف انسانیت دشمن اقدامات کاسلسلہ جاری رکھنےکابھی اعلان کیاہے۔ صہیونی ریاست نےغرب اردن کی بجلی سپلائی بندکردینےکااعلان کیاہے جس پرفلسطینی حکام نےبھی ردعمل ظاہرکیاہے جس سےہسپتالوں کی سرگرمیوں میں بھی خلل پڑےگا۔
غرب اردن کےبجلی کےادارےکےسربراہ عمرکتانہ نےرپورٹ دی ہےکہ اگر صہیونی ریاست ،فلسطینی انتظامیہ کی جانب سےبجلی کی قیمت ادا نہ کئےجانےکےبہانے بجلی کی سپلائی بندکردےگی توہسپتالوں کی سرگرمیوں میں بھی خلل پڑےگا۔
بجلی کےادارےکےسربراہ نےکہاکہ بجلی کی سپلائی بند ہونےسےاسپتالوں ، مواصلاتی رابطوں، اورکارخانےبند ہوجائيں گے اوراگریہ مسئلہ فورا حل نہ کیاگیاتو بیت المقدس میں رہنےوالےفلسطینیوں کوشدید بحران کاسامناکرناپڑےگا۔
فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کےتشددآمیزاقدامات سے بڑےپیمانےپرتشویش پیداہورہی ہےیہاں تک کہ اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل کےسیاسی امور میں مشیرجفری فلٹمین نےابھی حال ہی میں سلامتی کونسل میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کےحملوں ميں شدت پرتشویش ظاہرکی ہے ۔انھوں نےاس رپورٹ میں کہاہےکہ اقوام متحدہ کو ، فلسطینیوں کےگھروں کوتباہ کرنے، انھیں طاقت کےبل پر غرب اردن اوربیت المقدس میں ان کےگھروں سےباہرنکالےجانےکی پالیسی جاری رہنےپرتشویش ہے۔
صہیونی ریاست کےجارحانہ اقدامات نےعالمی برادری اوراقوام متحدہ کےحکام کواس حکومت کی انسانیت دشمن ماہیت کی طرف پہلےسےزیادہ متوجہ کردیاہےاوراقوام متحدہ کےحکام کی جانب سے صہیونی ریاست کےتشددآمیزاقدامات پرردعمل اورتنقیدسے اس سلسلےمیں بین الاقوامی تشویش کاپتہ چلتاہے۔
صہیونی ریاست کی تاریخ ،فلسطینیوں کےخلاف بڑےپیمانےپرجرائم سےپر ہے اورکوئي دن بھی ایسانہيں ہوتا جب فلسطینیوں پرقدس کی غاصب حکومت کےہولناک جرائم انجام نہ پاتےہوں۔
تشدد ، قتل عام ، اورنسل پرستی ، صہیونی ریاست کی انسانیت سوزخصوصیت ہے اوریہ غاصب حکومت مزید تشدد کےذریعے اپنی انسانیت دشمن ماہیت کی مزیدتسکین کی کوشش کررہی ہے۔
صہیونی ریاست کےمجرمانہ اقدامات ایسےعالم میں انجام پارہے ہيں کہ یہ انسانیت دشمن حکومت بین الاقوامی اداروں اورعالمی اداروں کی خاموشی سےفائدہ اٹھاتےہوئےاپنےجرائم کواور زور وشور سےانجام دےرہی ہے۔
فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کےپرتشدد اقدامات اورجرائم پرایک نظرڈالنےسےیہ سمجھاجاسکتاہےکہ فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کی ہمہ گیر جنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ صہیونی ریاست مغربی حکومتوں کی حمایت اورعالمی برادری کی خاموشی کےسایےمیں فلسطینیوں پراپنےجرائم کاسلسلہ جاری رکھےہوئےہے۔
صہیونی ریاست طاقت کی نمائش کرکے اورخوف وحشت پیداکرکےاس کوشش میں ہےکہ فلسطینی عوام کی استقامت پرپردہ ڈالے اور فلسطینیوں کوصہیونیوں کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کوقبول کرنےپرمجبورکردے۔
فلسطینیوں کےخلاف صہیونیوں کےتشددآمیزاقدامات نے فلسطینیوں کوہولناک انجام سےدوچارکردیا ہے اورگذشتہ چوسٹھ برسوں سے انھیں جلاوطنی اورآوارہ وطنی کی زندگی گذارنےپرمجبورکئےہوئے ہے ۔
ان حالات میں رائےعامہ کوتوقع ہےکہ اقوام متحدہ صہیونی ریاست کی صرف زبانی تنقید پراکتفاء نہ کرے بلکہ صہیونی ریاست کےجرائم کاسلسلہ بندکرانےکےلئے ٹھوس تدابیراختیارکرے۔
.......
/169